26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ جناح ایونیو انٹرچینج...

چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کا دورہ ، منصوبے کے زیر تعمیر فلائی اوور کا معائنہ کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے زیر تعمیر فلائی اوور برج پر کئے جانے والے اسفالٹ کے کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے فلائی اوور برج پر جوائنٹس سمیت سلپ روڈز پر کئے جانے والے اسفالٹ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ روڈ انفراسٹرکچر سمیت منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہیں اور منصوبے کے اطراف ہارٹیکلچر ورک تیزی سے جاری ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے میں شامل انڈر پاس کے ایگزٹ لوپ کا بھی جائزہ لیا۔بریفننگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ انڈر پاس کا ایگزٹ لوپ وسیع اور مناسب گریڈینٹ کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے جس سے ہر طرح کی گاڑی باآسانی گزر سکتی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ انڈر پاس پر ایگزٹ لوپ کی جانب رابطہ سڑک کے اسفالٹ کا رنگ ٹریفک کی آسانی کے لئے تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس پر کیٹ آئیز، سائن بورڈز اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جس سے سفر کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

- Advertisement -

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے اطراف بیوٹیفکیشن کے کام کو جلد پایہ تکمیل پہنچایا جائے اور منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے پر کئے گئے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے ساتھ روڈ انفراسٹرکچر میں جدت آئے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں