26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے اہم کارندے کو...

اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا، چار موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل پولیس کی پھولگراں ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ اسلام پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے حکام نے ہفتہ کے روز ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت عامر حیات کے نام سے ہوئی ہے، وہ موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور مبینہ طور پر علاقے میں کام کرنے والے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں ۔ ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557460

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں