منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

50

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ مجرم کمال کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

پیرودھائی پولیس نے مجرم کو اکتوبر 2024 میں ایک کلو 420 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ کی ٹھوس شواہد کے ساتھ پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو سزا سنائی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔