مردان، چارسدہ روڈ کورکوڑے ولہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی

108
traffic accident
traffic accident

پشاور۔ 08 فروری (اے پی پی):مردان کے علاقے چارسدہ روڈ کورکوڑے ولہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 مردان کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا، زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔