34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پوٹھوہار ریجن میں زرعی ترقی کیلئے...

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پوٹھوہار ریجن میں زرعی ترقی کیلئے ٹرانسفارمیشن پلان تیار کیا جا رہا ہے،کمشنر راولپنڈی

- Advertisement -

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پوٹھوہار ریجن میں زرعی ترقی کے لئے ٹرانسفارمیشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں جزوی رقبہ کے علاوہ گندم کی فصل کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ کمشنر نے سیکرٹری زراعت پنجاب کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر گندم و دیگر فصلات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) راولپنڈی نبیل سندھو، ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد بخاری و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈپٹی کمشنر چکوال، ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈپٹی کمشنر مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارانی علاقوں میں سمال ڈیمز، منی ڈیمز اور تالابوں سے گندم کی آبپاشی کے لیے فوری انتظامات کئے جائیں اور باغات کی آبپاشی کے لیے نصب شدہ ڈرپ ایریگیشن سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں کل قابل کاشت رقبہ 25 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے۔ امسال راولپنڈی ڈویژن میں 15 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کی گئی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں طویل خشک موسم کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

گندم کو موجودہ موسمی حالات سے محفوظ رکھنے کے لیے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے کہا شعبہ اصلاح آبپاشی بارانی علاقوں میں خشک سالی سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہنگامی پلان تیار کرے۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب کی تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کاشتکاروں کی راہنمائی میں متحرک کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557686

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں