گال۔9فروری (اے پی پی):آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا ۔ آسٹریلیا نے 75 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ عثمان خواجہ 27 اور مارنس لابوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایلیکس کیری کو پہلی اننگز 156 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ سٹیون سمتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
انہوں نے دو سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 272 رنز بنائے ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا کی سر زمین پر 14 سال بعد ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے۔ اتوار کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ کوسال مینڈس نے 50 رنز بنائے جبکہ نیتھن لائن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا کی پہلی اننگز 257 رنز کے جواب میں 414 رنز بنائے تھے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557830