ہری پور۔ 09 فروری (اے پی پی):ہری پور میں پولیس مقابلہ کے دوران چوریوں اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ ہمراہ حباب خان اے ایس آئی اور دیگر نفری پولیس کے دوران گشت جی ٹی روڈ پرموجود تھے۔
مخبر نے اطلاع دی کہ مقدمہ علت 65 مورخہ 8فروری 2025جرم392C پی پی سی میں ملوث ملزمان کی ہنڈا موٹرسائیکل 125 پر آرہے ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ناکہ بندی عمل میں لائی ۔ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس ٹیم پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کردی۔ موٹرسائیکل تیز رفتاری اور اورٹیک کی وجہ سے بے قابو ہو کر گرا۔ملزمان پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے ۔
جو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو کر گر گیا۔زخمی کوبغرض علاج معالجہ ٹراما سنٹر منتقل کیا جو بعدازاں دم توڑ گیا۔ہلاک ملزم کا دوسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ہلاک ملزم سے پاسپورٹ برآمد ہوا جس سے ملزم کی شناخت عبدالاحمد سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی۔ہلاک ملزم سے 2کڑے طلائی زیورات اور رقم مبلغ 3 ہزار 550 روپے اور پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔
ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں کرلیا۔ملزمان کزشتہ کچھ روز سے ہری پور کے تھانہ جات صدر ،کھلابٹ اور پنیاں میں گھروں سے چوریوں میں ملوث تھے۔دوسرے ملزم کے گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557833