کراچی۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں معروف بزنس مین بشیر جان محمد اور ان کے اہلِ خانہ نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔اتوار کو منعقدہ عشائیے میں اعلیٰ سرکاری و کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جن میں قونصل جنرل ملائیشیا، معروف صنعتکار عارف حبیب، چیف کلیکٹر کسٹمز جمیل ناصر، کلیکٹر پورٹ قاسم نیئر شفیق، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل سید معظم الیاس، چیئرمین بورڈ پی این ایس سی سلطان چاولہ، سی ای او البرکہ بینک عاطف حنیف، چیئرمین پی وی ایم اے عمر ریحان، صدر اینگرو احسن ظفر، سی ای او اینگرو ووپاک عمار، زبیر طفیل، میاں زاہد، اعزازی قونصل جنرل خالد تواب
سی ای او کیو آئی سی ٹی جنید ضمیر، سی ای او زیک عبداللہ عامر زکی، سی ای او کے جی ٹی ایل خرم مرزا، سی ای او گوہر گروپ آف کمپنیز حنیف گوہر، ایم ڈی بحریہ فاؤنڈیشن ایڈمرل عمران، سابق ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض، سابق چیئرمین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی، ڈی آئی جی ایم ملک، پی ایس ڈبلیو نوید عباس میمن، احمد چنائے اور دیگر معززین شامل تھے۔عشائیے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، معیشت، تجارت اور بحری امور کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمانوں نے چیئرمین ویسٹبری گروپ آف کمپنیز، ڈالڈا فوڈز، ماپاک ایڈیبل آئلز، جان محمد داؤد ٹرسٹ، کھارادر ہسپتال اور چانسلر سی بی ایم یونیورسٹی بشیر جان محمد کی میزبانی کو سراہا اور ملکی ترقی میں ان کے کردار کی تعریف کی۔