- Advertisement -
سرگودھا۔ 10 فروری (اے پی پی):چیئرمین ریٹیلرز ایسوسی ایشن سرگودھا رانا محمد عظیم کی زیر قیادت وفد نے سرگودھا پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالحنان چوہدری‘ جنرل سیکرٹری شیخ رضوان سمیت منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
پیر کو وفد نے پریس کلب کا دورہ کیا اور کہا کہ سرگودھا کے صحافیوں نے ہمیشہ شہریوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ادا کرینگے ۔ سرگودھا پریس کلب کے نوجوان صحافی علی افضل اور رانا اسد نے ہمارے لئے پُل کا کام کیا ہے اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن سرگودھا پریس کے درمیان بہتر روابط میں دونوں فریقین اپنا مثبت کردار ادا کرینگے اور مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558308
- Advertisement -