26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںساہیوال ،تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ایک ترقی یافتہ...

ساہیوال ،تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد تعلیم ہی سے رکھی جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

ساہیوال۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد تعلیم ہی سے رکھی جاتی ہےاور اسی لیے حکومت تعلیمی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول ساہیوال میں داخلہ مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، والدین، اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں اور انہیں اسکول میں داخل کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتااور اسی مقصد کے لیے حکومت مختلف سطحوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے نمائندوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ لینے والے طلبہ کو مفت درسی کتب، یونیفارم اور دیگر تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن نہیں اور اساتذہ، والدین اور حکومت کو مل کر تعلیمی میدان میں مزید ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ طلبہ کی تربیت کریں تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں۔تقریب کے اختتام پر سکول لان میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد محمود سمیت شرکا نے یادگاری پودے بھی لگائے ۔\378

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں