26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کاضلع کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ...

مانسہرہ پولیس کاضلع کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،غیرقانونی اسلحہ برآمد

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر سکیورٹی کے پیش نظر ضلع کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔
آپریشنز کا مقصد عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرناہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکلز میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریسشنز کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا۔
مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ اور انکوائری کےلئے تھانہ طلب کیا گیا۔ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں