اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):این ایف سی ایوارڈ کے تحت جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کومجموعی طورپر33کھرب 39ارب 22کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کردسمبر2024تک کی مدت میں وفاق کی جانب سے پنجاب کو16کھرب 44ارب92کروڑ 50لاکھ روپے، سندھ کو8کھرب 42ارب 22کروڑ 60لاکھ روپے،خیبرپختونخوا کو5کھرب44ارب16کروڑ70لاکھ روپے اوربلوچستان کو3کھرب7ارب88کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو 24کھرب35ارب34کروڑ90لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے تھے۔جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کومجموعی طورپر15کھرب 65ارب 14کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے تھے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558391