22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبورے والا،شادی بیاہ اور شب برات کے لئے آتش بازی کا سامان...

بورے والا،شادی بیاہ اور شب برات کے لئے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی دو فیکٹریاں پکڑی گئیں، ملزمان گرفتار

- Advertisement -

بورے والا۔ 10 فروری بورے والا(اے پی پی):تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نےدو مختلف کاروائیوں کے دوران آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔فیکٹریوں سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد اور تیار شدہ سامان برآمد ہوا۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران آتش بازی کا سامان بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر ملزمان رضوان اور عمران کو گرفتارکر کے فیکٹریوں سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کرلیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں انار،فائرنگ سٹکس، گولے، کیک شاٹ اور دیگر سامان شامل ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون مہتاب عالم کے مطابق ملزمان نے شب برآت کے موقع پر آتش بازی کا سامان مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا۔ ملزمان پابندی کے باوجود بارودی سامان وغیرہ بنانے میں مصروف تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558426

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں