26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے پیر کو شروع ہونے والے 13ویں اجلاس کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ ہائوس میں مہمانوں کے داخلے کیلئے انٹری پاسز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق جاری اجلاس کے دوران مہمانوں کو اجلاس کے دوران داخلے کیلئے قومی اسمبلی کی سروس برانچ سے اپنے انٹری پاسز حاصل کرنے ہوں گے۔بغیر انٹری پاسز کے پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ معزز ممبران قومی اسمبلی اپنے ساتھ صرف ایک مہمان لا سکتے ہیں تاہم پریس گیلری میں کوریج کرنے والے صحافی حضرات کا داخلہ قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کیلئے پہلے سے جاری کردہ کارڈ پر ہو سکے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558628

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں