26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںاو پی سی پنجاب کی تاریخ میں پہلی ای-کچہری کا انعقاد، وائس...

او پی سی پنجاب کی تاریخ میں پہلی ای-کچہری کا انعقاد، وائس چیئرپرسن نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے

- Advertisement -

لاہور۔10فروری (اے پی پی):اوورسیز پاکستانی کمیشن (او پی سی) پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار ای-کچہری کا انعقاد کیا جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل براہ راست سننا اور فوری حل فراہم کرنا تھا۔

وائس چیئرپرسن او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے امریکہ، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اٹلی، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن کے دروازے ہر وقت ان کے لیے کھلے ہیں۔

وائس چیئرپرسن نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ او پی سی کو ایک موثر ون ونڈو آپریشن میں تبدیل کیا جائے جہاں نہ صرف شکایات کا فوری ازالہ ہو بلکہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں، جلد ہی ضلع کی سطح پر تمام کمیٹیاں مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کیے جا سکیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیںاور ان کے مسائل کا فوری حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ای-کچہری کے دوران او پی سی کے اعلی افسران بھی موجود تھے اور مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں