اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی مجموعی سالانہ طلب 3.5 ملین ٹن ہے جس میں سے 60 فیصد ویجی ٹیبل گھی جبکہ 40 فیصد کوکنگ آئل کی کھپت ہے۔ کوکنگ آئل وخوردنی تیل کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ صارفین اب سافٹ خوردنی تیل کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن …
کوکنگ آئل وخوردنی تیل کی طلب میں غیر معمولی اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی مجموعی سالانہ طلب 3.5 ملین ٹن ہے جس میں سے 60 فیصد ویجی ٹیبل گھی جبکہ 40 فیصد کوکنگ آئل کی کھپت ہے۔ کوکنگ آئل وخوردنی تیل کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ صارفین اب سافٹ خوردنی تیل کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین اور پنجاب آئل ملز کے سی ای او اعزاز الہی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوردنی تیل گھی کی مجموعی ریفارئننگ کی استعداد 4 ملین ٹن ہے تاہم ملک میں سالانہ کھپت 3.5 ملین ٹن ہے۔








