23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے پٹن لوئر بازار میں صفائی مہم...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے پٹن لوئر بازار میں صفائی مہم کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

پٹن۔ 11 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے پٹن لوئر بازار میں تین ہفتوں پر مشتمل صفائی مہم کا افتتاح کر دیا۔ مہم کا مقصد بازاروں اور اس کے مضافات کو کچرے سے پاک اور خوبصورت بنانا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نےشہریوں سے درخواست کی کہ خصوصی صفائی مہم کے دوران بلدیاتی نمائندوں اور سینیٹری ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کچرے دان میں ڈالیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ہم اپنے علاقے کو صاف اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے تمام متعلقہ محکموں کو تحصیل پٹن اور رانولیا/ بنکڈ میں صفائی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559008

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں