34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ آئینی بنچ،فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں...

سپریم کورٹ آئینی بنچ،فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعرات تک ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دی جبکہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے بدھ کو سماعت جاری رکھی۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء سردار لطیف کھوسہ، بیرسٹر اعتزاز احسن اور فیصل صدیقی دلائل دیں گے۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کے سوال کے جواب میں ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر کوئی شہری کسی دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا طریقہ کار واضح ہے۔

- Advertisement -

کلبھوشن یادیو کیس عدالت میں ہے۔ ریکارڈ کے مطابق سیکشن 2-1 اور ڈی 2 کو پارلیمنٹ نے 1967 میں منظور کیا تھا۔ سپریم کورٹ ایف بی علی کیس میں گئے بغیر آرمی ایکٹ کے سیکشنز کا جائزہ لے سکتی ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند ہے یا آئین پاکستان کی؟سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی عزت ہوتی ہے لیکن یہ عدالت اس کی پابند نہیں ہے۔

جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کی اگر آئین میں ترمیم کی جائے تو کیا ہوگا؟ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ تب صورت حال مختلف ہوگی، ایف بی علی کے مقدمے کے وقت آرٹیکل 75 موجود نہیں تھا۔سلمان راجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورٹ مارشل کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ وہ ایف بی علی کیس میں میجر اشتیاق اور ایاز سپرا کے وکیل تھے ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح اٹک فورٹ جیل میں مقدمے کی سماعت ہوئی تھی ۔بعدازاں عدالتی کارروائی جمعرات تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559798

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں