- Advertisement -
فیصل آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا پانچواں سالانہ کانووکیشن 21 فروری2025 بروز جمعتہ المبارک گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے جناح ہال میں منعقد کیا جائے گا۔
ترجمان شعبہ تعلقات عامہ جی سی ویمن یونیورسٹی کے مطابق کانووکیشن میں پی ایچ ڈی ڈگری سیشن2017-2020،2020-2023،ایم ایس ایم فل سیشن2022-2024،اے ڈی پی، بی ایڈ سیشن(1.5): 2022-2024اور بی ایس ڈگری سیشن2024-2020کی طالبات کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔
- Advertisement -
تمام طالبات کا کانووکیشن سے ایک دن پہلے ریہرسل ڈے پر آنا لازمی ہے۔میڈلز حاصل کرنے والی طالبات والدین میں سے کسی ایک کو ساتھ لا سکتی ہیں ،طالبات کی رجسٹریشن کا عمل 17 فروری تک جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559804
- Advertisement -