پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 631.48 پوائنٹس کے اضافے سے 51373.51 پوائنٹس پر بند کراچی ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 631.48 پوائنٹس کے اضافے سے 51373.51 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 89 کروڑ 94 لاکھ 22 ہزار 18 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ …
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان

مزید خبریں
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان
100 انڈیکس 631.48 پوائنٹس کے اضافے سے 51373.51 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 631.48 پوائنٹس کے اضافے سے 51373.51 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 89 کروڑ 94 لاکھ 22 ہزار 18 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 8 کروڑ 21 لاکھ 8 ہزار 411 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم خرید و فروخت میں 10 کروڑ 48 لاکھ 57 ہزار 10 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 50800، 50900، 51000، 51100، 51200 اور 51300 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 631.48 پوائنٹس کے اضافے سے 51373.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 451.80 پوائنٹس کی تیزی سے 27239.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 350.71 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1249.69 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 464.39 پوائنٹس کے اضافے سے 21443.80 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 591.61 پوائنٹس کی تیزی سے 18803.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔








