کراچی ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.580 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2996 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.580 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8770 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 2.580 بلین روپے کے سودے طے

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.580 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2996 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.580 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8770 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.039 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 793.866 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 572.264 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 93.184 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 78.975 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.508 ملین روپے رہی۔








