لاڑکانہ۔ 13 فروری (اے پی پی):میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے کولمبو (سری لنکا )میں دی سٹرانگ سٹیز نیٹ ورک کانفرنس میں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کی نمائندگی کی۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس جنوبی ایشیائی ممالک کے میئرز اور مقامی حکومتی نمائندوں کو یکجا کرنے کے لیے منعقد کی گئی ،جس میں خطے میں بلدیاتی اداروں کو درپیش اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کرکے باہمی تعاون اور مشترکہ تجربات کے ذریعے اپنی کمیونٹیز کیلئے مضبوط اور مستحکم شہر بنانے کا عزم کیا گیا۔