33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومضلعی خبریںحکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ونڈہ جات پر لاگو...

حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ونڈہ جات پر لاگو فیس ختم کر دی ۔کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 13 فروری (اے پی پی):کمشنر عامر کریم خان نے مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کیلئے کوٹلہ چاکر خان جاکر موقع پر تمام علاقہ مکینوں کے سامنے ونڈوں کی تقسیم کی۔ ریوینو افسران طلب کرکے موقع پر 50 مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کی اور انتقلات بھی دیے۔

کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ریونیو سٹاف نے نقشہ مرتب کئے اور پلس پروگرام کے ذریعے تقسیم کی۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ونڈاجات پر لاگو فیس ختم کردی ہے۔

- Advertisement -

خاندانی مشترکہ کھیوٹ، جائیداد و اراضی کی منصفانہ میرٹ،شفاف طریقہ سے تقسیم کا عمل پنجاب کی تاریخ کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ وزیرا علیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خاندانی مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم انقلابی پروگرام ہے۔ پلس کے مستقبل میں واضح مثبت اثرات سامنے آئینگے۔ مشترکہ کھیوٹ و اراضی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم نہ ہونے سے خاندانی لڑائی جھگڑے مقدمات میں اضافہ ہو رہا تھا۔

مشترکہ کھیوٹ کی میرٹ، شفاف طریقہ سے کمپیوٹرائزڈ تقسیم سے خاندانی دشمنیوں ، لڑائی جھگڑوں،مقدمات کا خاتمہ ممکن ہو گا۔فوری انتقلات ملنے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دعائیں دیں.

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں