39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریںہری پور، بٹراسی میں فائرنگ سے 20 سالہ خاتون جاں بحق

ہری پور، بٹراسی میں فائرنگ سے 20 سالہ خاتون جاں بحق

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 14 فروری (اے پی پی):ہری پور کے علاقے بٹراسی میں فائرنگ سے 20 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق تھانہ ٹی آئی پی کی حدود بٹراسی میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ خاتون مسماۃ (ع) جاں بحق ہو گئی۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جبکہ تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560864

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں