39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریںجلائو گھیرا ئو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ سمیت31...

جلائو گھیرا ئو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ سمیت31 ملزمان پر فرد جرم عائ

- Advertisement -

لاہور۔14فروری (اے پی پی):انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلائو گھیرا ئوواقعات میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرتے ہوئے مذید سماعت 20فروری تک ملتوی کردی ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری اورعمر سرفراز چیمہ کی حاضری مکمل کی گئی، سوشل ایکٹیوسٹ صنم جاوید بھی حاضری کے لیے پیش ہوئی ،مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ 366/23میں فرد جرم عائد کی گئی جبکہ دوسرے مقدمہ 367/23میں بھی فرد جرم عائد کی گئی، سوشل ایکٹیوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی ، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹائون نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلائو گھیرا ئوپر اکسانے کا الزام ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560881

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں