39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںطلبہ پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے، مریم...

طلبہ پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے، مریم نواز

- Advertisement -

لاہور۔14فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا، ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائن نمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں، صبح9بجے سے شام5تک ہونہار سکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔

ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا، طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے ہیلپ لائن نمبر042-99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں، ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے، ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائنhonhaar@punjabhec.gov.pkپر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کیا گیا ہے، وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ ہونہار طلبہ پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے،دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کردوں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا ہر طالب علم میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں،ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں