لاڑکانہ پولیس کی کارروائی ،ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

110
two suspects arrested
two suspects arrested

لاڑکانہ۔ 14 فروری (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری نے بتایا کہ تھانہ اللہ آباد کی حدود کھوکھر اسٹریٹ والے علاقے سے ایک ملزم کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت وقار عرف وکو ولد گلزار سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کا سابقہ مجرمانہ رکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔