اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال اپریل میں مجموعی قومی برآمدات میں5.19 فیصد جبکہ درآمدات کے حجم میں30.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل2017ءکے دوران1805 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اپریل 2016ءکے دوران برآمدات کا حجم1716 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس …
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال اپریل میں مجموعی قومی برآمدات میں5.19 فیصد، درآمدات میں30.80 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال اپریل میں مجموعی قومی برآمدات میں5.19 فیصد جبکہ درآمدات کے حجم میں30.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل2017ءکے دوران1805 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اپریل 2016ءکے دوران برآمدات کا حجم1716 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح اپریل2016ءکے مقابلہ میں اپریل2017ءکے دوران قومی درآمدات کا حجم4998 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جو اپریل 2016ءکے دوران3821 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2016ءکے مقابلے میں ارپیل 2017ءکے دوران مجموعی قومی درآمدات میں1177 ملین ڈالر یعنی30.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








