شورکوٹ ،ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا

138
Rescue 1122
Rescue 1122

شورکوٹ ۔ 17 فروری (اے پی پی):جھنگ روڈ صابر چوک کےساتھ جاز فرنچائز کی چھت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ بروقت رسپانس سے پورا ایریا بہت بڑے حادثہ سے بچ گیا۔ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔