31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںچیمپئنز ٹرافی،آسٹریلین کرکٹ ٹیم دوسرادستہ بھی پاکستان پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلین کرکٹ ٹیم دوسرادستہ بھی پاکستان پہنچ گیا

- Advertisement -

لاہور۔17فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنےآسٹریلین کرکٹ ٹیم دو دستوں میں پاکستان پہنچ گئی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی لاہور پہنچ گیا۔

15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں مارنس لبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی شامل ہیں۔آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔

- Advertisement -

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو سائوتھ افریقہ کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔آسٹریلیا اپنا آخری گروپ میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561844

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں