کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست کے ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، مذکورہ نشست محمد قاسم کی جانب سے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے ۔شیڈول کے مطابق سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو ریٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن بلوچستان کے بیان کے مطابق اس سلسلے میں ریٹرنگ آفیسر نے 17 فروری 2025 ء کو پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے
جبکہ اُمید واروں سے کا غذات نامزدگی 18 اور 19 فروری 2025 ء کو صو بائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر واقع برگنزہ ویلا ز نز د زرغون روڈ میں وصول کیے جائینگے اور نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 20 فروری کو جاری ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 22 فروری 2025 ہے اسی طرح کا غذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 25 فروری 2025 مقرر کی گئی ہے جن پر ٹریبونل اپنا فیصلہ 27 فروری تک کرینگے ۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ کیم مارچ 2025 ء مقرر کی گئی ہے
جبکہ سینیٹ کی اس خا لی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 8 مارچ 2025ء کو بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی ۔ پولنگ صبح 09:00 بجےسے لے کر شام 04:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561974