ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

75

حیدرآباد۔ 18 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد منظور احمد لغاری کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں 20 فروری سے شروع ہونے والے12 روزہ بگ کیچ اپ روٹین امیونائیزیشن مہم کے مائکروں پلان کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع کی تیاریوں اور عوامی آگاہی کے بارے میں جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران ، عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندگان جبکہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی –

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں( پولیو) بگ کیچ اپ مہم جو کہ 20 فروری سے 5 مارچ تک جاری رہے گی ، کے سلسلے میں فیلڈ ویلیڈیشن ، ڈیسک ویلیڈیشن ، سوشل موبلائیزیشن سمیت دیگرتمام امورپرکام شروع کردیا ہے اورڈپٹی کمشنرز نے مہم کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ گزشتہ مہم کی طرح یہ مہم بھی اپنی بہتر کارکردگی کے ذریعے اہداف حاصل کر لے گی ۔