قرآن روحوں کو تازگی اور مسرت دیتا ہے،علامہ پیر اجمل رضا قادری

267
قرآن روحوں کو تازگی اور مسرت دیتا ہے،علامہ پیر اجمل رضا قادری

وزیرآباد ۔ 18 فروری (اے پی پی):قرآن روحوں کوتازگی اورمسر ت دیتا ہے،قرآن پاک کواپنے سینوں میں محفوظ کرنے والوں کی فضیلت ومرتبت بہت بلندہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین پیر محمد اجمل رضا قادری نے جامع مسجد محمدی غوثیہ حنفیہ محمد پورہ وزیر آباد میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانا خاور جمیل چشتی،قاری سعید احمد ارشد،علامہ محمد عمران کیلانی،قاری محمد یوسف،مرزا خان،چوہدری محمد شفیق، ملک مہندی،صوفی محمد ناصر،افتخار احمد بٹ،زاہد محمود ہاشمی،محمد رفیق،محمدمدثر،ذیشان احمد شانی،محمدابراہیم دیگرنے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے جہاں ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء کرام معبوث کئے و ہاں انسانوں کی بھلائی کے لئے اپنے احکامات بھی نازل کئے۔مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفی ؐ اوران پراپنی جامع کتاب قرآن مجید نازل فرمائی جوقیامت تک آنیوالی انسانیت کے لئے ہدایت کاسر چشمہ ہے۔