اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے موجودہ دور اقتدار کے پہلے تین سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے بجٹ اخراجات میں سالانہ20 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری مالی سال2013ءکےلئے پی ایس ڈی …
حکومت نے تین سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے بجٹ اخراجات میں سالانہ20 فیصد اضافہ کیا ، پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے موجودہ دور اقتدار کے پہلے تین سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے بجٹ اخراجات میں سالانہ20 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری مالی سال2013ءکےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 360 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال2016ءکے اختتام پر مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی بجٹ کے اخراجات602 ارب روتے تک بڑھا دیئے ہیں۔








