34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کی اوسط پیداوار میں صرف 10 فیصد اضافہ سے گندم میں...

گندم کی اوسط پیداوار میں صرف 10 فیصد اضافہ سے گندم میں خودکفالت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،ڈاکٹر سرور خان

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 20 فروری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہا کہ ترقی پسند کسانوں اور روایتی کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں واضح فرق موجود ہے اسی لئے گندم کی فی ایکڑ انتہائی کم پیداوار حاصل ہورہی ہے اورملک کو ہر سال گندم درآمد کرناپڑتی ہے حالانکہ اوسط پیداوار میں صرف دس فیصد اضافے سے گندم میں خودکفالت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جس کیلئے ہمیں جدید رجحانات اور موسمیاتی لچکدار اقسام کو فروغ دینا ہوگا

جبکہ اس ضمن میں زرعی یونیورسٹی میں واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی امریکا کے تعاون سے ماحولیاتی لچکدار گندم کی اقسام متعارف کروائی جا رہی ہیں جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا باآسانی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم غذائی ضروریات کو پورا اور غذائیت کے بحران سے نبردآزما ہونے کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی زیادہ پیداوار کی حامل اور غذائیت سے بھرپور اقسام متعارف کروانے اوران کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے مربوط کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ بدلتی ہوئی آب و ہوااور بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ پیداواریت کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بریڈنگ میں ٹھوس تحقیقاتی عمل کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی اقسام پیدا کرناہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار کا ریکارڈ 70ٹن پر ہیکٹر ہے جبکہ دنیا کی اوسط پیداوار صرف 3ٹن تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 22ٹن پرہیکٹر ہے جبکہ اوسط پیداوار صرف 4ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نئی اقسام کا فیلڈ ٹرائل جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں