21.6 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومقومی خبریںسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ،انووینچر گلوبل کے اشتراک سے ڈبلیو آئی ٹی کے...

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ،انووینچر گلوبل کے اشتراک سے ڈبلیو آئی ٹی کے تحت چھٹے مرحلےکے 10 ونرز کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور انووینچر گلوبل کے اشتراک سے وویمن انٹیک(ڈبلیو آئی ٹی ) کے تحت چھٹے مرحلےکے ونرز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کے ٹیک اداروں کی تربیت ، مانیٹرنگ اور فنڈنگ کے ذریعے ان کی کارکردگی کا فروغ ہے ۔2019 میں پروگرام کے آغاز سے لیکر اب تک خواتین کے 145 مختلف کاروباری اداروں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ 33 مختلف ڈبلیو آئی ٹیز کو فنڈنگ بھی فراہم کی گئی ہے ۔

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسراور ہیڈ آف کوریج ریحان شیخ نے کہا ہےکہ رواں سال ڈبلیو آئی ٹیز پروگرام کے تحت ملک کے 103 سے زیادہ شہروں سے 1900 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 10 مختلف اداروں کو انفرادی طور پر ایک ملین روپے کی گرانٹس کیلئے منتخب کیاگیا ہے جبکہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 3 سٹارٹ اپس کو پہلے مرحلے کیلئے 5 ملین روپے ، دوسرے مرحلے 3.5 ملین روپے اور تیسرے مرحلے کیلئے 2 ملین روپے کی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی ۔

- Advertisement -

وویمن انٹک گریجویٹس پروگرام خواتین کے ٹیکنیکل اداروں اور کاروباروں کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواںسال منتخب کئےگئے 10 ادارو ں میں مصنوعی ذہانت ، ہیلتھ ٹیک ، فوڈ اینڈ ای کامرس سمیت ریئل اسٹیٹ ، مینجمنٹ سلوشن پرووائیڈر سمیت مختلف ادارے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو آئی ٹی پروگرام کے تحت گزشتہ 6 سالوں کے دوران خواتین کے اداروں کی تربیت اور معاونت سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں