14.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقا کا افغانستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے...

جنوبی افریقا کا افغانستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ٹیمبا بووما نے افغانستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرانی کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان میچ 2 بجے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں شروع ہو گا۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتےتوبیٹنگ ہی کرتے، اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہوگی۔حشمت اللہ نے کہا کہ جنوبی افریقا کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

- Advertisement -

افغانستان کے خلاف پروٹیز ٹیم کپتان اور مایہ ناز بلے باز ٹیمبا بووما،ریان رکیلٹن (وکٹ کیپر)، ٹونی ڈی زورزی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لونگی نگیڈید پر مشتمل ہے۔افغانستان کی ٹیم کپتان حشمت اللہ شہیدی ، رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر )، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، راشد خان، فضل الحق فاروقی اور نور احمد پر مشتمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564445

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں