14.4 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومزرعی خبریںخوراک کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر غذائی...

خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں، عالمی بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):عالمی بینک نے کہاہے کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں، عالمی معیشت میں سست روی اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے کم آمدنی والے ممالک میں غذائی بحران میں اضافہ ہورہاہے۔ یہ بات غذئی تحفظ کے حوالہ سے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف خطوں میں خوراک کی کمی اور غذائیت کی حالت تشویشناک سطح پر پہنچ چکی ہے، افریقہ کے کم آمدنی والے ممالک میں تقریباً 61.6 ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں، مغربی اور وسطی افریقہ میں تقریبا 50 ملین افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔خوراک کی کمی کے بڑھتے ہوئے مسائل کی بنیادی وجوہات میں جنگیں اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافہ خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں بڑھ رہا ہے۔ اکتوبر 2024 سے جنوری 2025 کے دوران 73.7 فیصد کم آمدنی والے ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کئی ترقی پذیر ممالک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں مکئی کی قیمت میں 3 فیصد اور گندم کی قیمت میں 5 فیصد کا اضافہ شامل ہے،جبکہ چاول کی قیمت 10 فیصد کم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے خوراک کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 90 ممالک میں اقدامات پر عملدرآمد ہو رہے ہیں جن میں سماجی تحفظ ،زرعی پیداوار میں اضافہ اور موسمیاتیطور پر پائیدار زراعت کی حکمت عملی اپنانا شامل ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقیاتی فنڈنگ میں خوراک کے شعبے کے لیے صرف 3 فیصد مختص کیا گیا ہے جو کہ عالمی انسانی ہمدری کے تحت امداد کے 33 فیصد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ عالمی معیشت میں سست روی اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے کم آمدنی والے ممالک میں غذائی بحران مزید گہرا ہورہاہے، روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد ممالک نے خوراک اور کھاد کی برآمدات پر پابندیاں عائد کیں، جس سے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور رسدمیں کمی ہوئی۔ رپورٹ میں غذائی بحران کامقابلہ کرنے اور غذائی تحفظ کیلئے عالمی سطح پر مزید تعاون اور ترجیحی اقدامات کی ضرورت پرزوردیاگیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564468

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں