چنیوٹ، 27 فروری کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چنیوٹ کا دورہ متوقع

122
مریم نواز کی عید الاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

چنیوٹ۔ 21 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات/قانون صہیب احمدملک،وزیر بلدیات پنجاب ملک ذیشان رفیق اورمشیر سیاسی امور ملک ذیشان کھوکھرنے وزیراعلی پنجاب کے متوقع دورہ چنیوٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزراء نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن علی رضا،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل بھی ہمراہ تھے ۔صوبائی وزراء نے ز یر تعمیر سرجیکل ٹاور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ایمرجنسی میں تمام بیڈز پر مانیٹر فعال رکھنے کی تاکیدکی گئی ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صحت کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیامریضوں کی تیمارداری اور وزیر صحت پنجاب نے بلند آواز میں ادویات ہسپتال سے ملنے کے بارے میں دریافت کیا۔

چنیوٹ میں ڈی ایچ کیو کی نئی عمارت زیر تکمیل ہے۔وزیراعلی پنجاب نے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزراء نے میڈیانمائندگان کو بتایا کہ چنیوٹ سمیت تمام اضلاع میں عوامی بہبود کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب جلد چنیوٹ فیصل آباد دورویہ سٹرک کی تعمیر کا افتتاح کریں گی۔چنیوٹ میں دیگر پراجیکٹس بھی مکمل ہورہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ے بعد ازاں ڈی سی آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق چنیوٹ دورے پر ہوں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔

مریضوں سے ادویات کے متعلق بلند آواز سے پوچھا 27 فروری کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چنیوٹ کا دورہ متوقع ہے۔ہم چنیوٹ میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزیر اعلی اپنے دورہ چنیوٹ کے دورن ناروال کی طرح جلسہ عام سے خطاب بھی متوقع ہے اور چنیوٹ کے لئے متعدد منصوبوں کا بھی اعلان کریں گی اور چنیوٹ فیصل آباد دو رویہ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گی۔60 بیڈز پر مشتمل او پی ڈی بلاک کی جلد تعمیر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔چنیوٹ کو ہیلتھ کے معاملے میں مثالی ضلع بنائیں گے۔