14.4 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومقومی خبریںہم وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے کسی بھی ٹی وی...

ہم وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے کسی بھی ٹی وی چینل پر لائیو مناظرہ کر نے کے لئے تیار ہیں ، انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور مجھ سے مناظرہ کرلیں، ہم بتائیں گے کہ مریم نواز شریف نے ایک سال میں پنجاب میں کیا کیا ، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اپنی 13سال کی کارکردگی بتائے، وہ بتائے کہ ان کے لیڈر کے اعلان کردہ ساڑھے تین سو ڈیمز 11سال میں کیوں نہیں بن سکے؟ ، کرپشن میں ملوث صوبائی وزرا ءکے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی؟ کتنوں کو سزا ملی ؟۔ یہ بات وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورا کے وزیراعلیٰ پنجاب کو مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور مجھ سے مناظرہ کرلیں، ہم تیار ہیں ، علی امین کو چیلنج ہے کہ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئیں اور اپنی کارکردگی پر اپوزیشن لیڈر سے لائیو مناظرہ کریں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا وقت اور تاریخ بتائیں تاکہ عوام کے سامنے سچ اور جھوٹ واضح ہوجائے، ہم بتائیں گے کہ مریم نوازشریف نے ایک سال میں پنجاب میں کیا کیا ، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اپنی 13سال کی کارکردگی بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوربتائے کہ ان کے لیڈر کے اعلان کردہ ساڑھے تین سو ڈیمز 11سال میں کیوں نہیں بن سکے؟ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتائے کہ خیبر پختونخوا کے کرپشن میں ملوث وزرا ء کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی؟ کتنوں کو سزا ملی ؟۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست ، فوجی تنصیبات اور شہدا ء کی یادگاروں پر حملے کرانے والے ماسٹر مائنڈ کے نام پر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کا نام نہیں رکھنے دیں گے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے اور آئی ایم ایف کو معاشی مدد سے روکنے کے لئے خط لکھنے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے ، کرکٹ میں جوا کھیلنے والے سالے کو جتوانے کے لئے ٹپس دینے والے کے نام پر کرکٹ سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے۔ امیر مقام نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے فارن فنڈنگ لینے اور پاکستان کے خلاف بیرونی ممالک سے قراردادیں منظور کرانے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے، 190 ملین پائونڈ قوم کا چوری کرنے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو واپس لانے اور یہاں بسانے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564634

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں