18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ولی عہد سے فیفا کے صدر اور کرسٹیانو رونالڈو کی ملاقات

سعودی ولی عہد سے فیفا کے صدر اور کرسٹیانو رونالڈو کی ملاقات

- Advertisement -

ریاض۔23فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فیفا کے صدرجیانی انفنٹینو، پرتگالی سٹار اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ملاقات کی۔ ایس پی اے کے مطابق ریاض میں گزشتہ روز کنگ عبدالعزیز ریس گراونڈ میں عالمی گھڑ دوڑ کے چھٹے ایڈیشن کی تقریب کے دوران سعودی ولی عہد سے فیفا کے صدر اور کرسٹیانو رونالڈو کی ملاقات کی۔
اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی قومی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ ان مقابلوں میں 13 ممالک کے 244 گھڑسواروں نے حصہ لیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564935

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں