راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ میں پی ٹی وی نے او جی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پی ٹی وی نے 255 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
محمد حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 110 رنز بنائے ۔ محمد شہزاد 69 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں واپڈا اور ہائیر ایجوکیشن کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ کے چوتھے اور آخری روز واپڈا نے اپنی دوسری اننگز 412 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ ایاز تصور نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ ہائر ایجوکیشن کو جیت کے لیے 350 رنز کا ہدف ملا اور اس نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 130 رنز بنائے ۔
محمد علی تاج 65 اور محمد محسن 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل اور ایشال ایسوسی ایٹس کے درمیان کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ میچ کے آخری روز ایشال ایسوسی ایٹس 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے ۔ عبداللہ شفیق 75 ، عبدالرحمان 64 اور عبدالواحد بنگلزئی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564971