- Advertisement -
کوئٹہ۔ 23 فروری (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کےوفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مرحوم طاہر محمود خان ایک سماجی خدمتگار، شریف النفس اور غریب پرور انسان تھے۔ان کی سیاسی اور تعلیمی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
- Advertisement -
گورنر بلوچستان نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور غمرازی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر وہمت عطا فرمائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565013
- Advertisement -