15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود اچانک ڈی...

سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے۔سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی سیکرٹری صحت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایم ایس نے سیکرٹری صحت کو طبی سہولیات کے بارے تفصیلی بریفننگ دی۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کے ایمرجنسی وارڈ و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔مریضوں نے سیکرٹری صحت کو طبی سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک دیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر سیکرٹری صحت نے ایم ایس کو مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے ہسپتالوں میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔کوشش ہے کہ کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں