15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںبزرگ شہری اور اسکے دو بیٹوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان...

بزرگ شہری اور اسکے دو بیٹوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

حضرو۔ 22 فروری (اے پی پی):حضرو میں چند روز قبل راستہ کے تنازعہ پر بزرگ شہری اور اسکے دو بیٹوں کو قتل کر کے علاقہ میں کہرام برپا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد،تفصیلات کے مطابق 11 فروری 2025 کو تھانہ رنگو پولیس کو اطلاع ملی کہ زوہیب نامی شخص نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 3 افراد کو قتل کر دیا جس پر رنگو پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا تو محمد فیاض ولد محمد الیاس نے رنگو پولیس کو بیان دیا کہ ملاح گاؤں میں ہماری 40 کنال زمین ہے جس کا راستہ زوہیب ولد مسکین کی زمین کے ساتھ سے گزرتا ہے اکثر و بیشتر مذکورہ میرے والد اور بھائیوں کو راستے سے گزرنے سے منع کرتا تھا جس وجہ سے کچھ عرصہ قبل آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی جو کہ معاملہ رفع دفع ہو گیا تھا۔

امروز میرے بھائی جنید نے مجھے کال کر کے بتایا کہ زمین سے واپس آ رہے تھے کہ زوہیب اور اسکے چچا نے ہمارا راستہ روک لیا ہے جس پر میں فوری طور پر موقع پر جانے کے لیے بھاگا تھوڑے ہی فاصلہ پر پہنچا تو دیکھتے ہی دیکھتے زوہیب نے پسٹل سے میرے والد محمد الیاس، بھائی جنید اور بختیاور پر فائرنگ کی جس سے تینوں زخمی ہو کر گر گئے، زوہیب اور اسکا چچا آصف دریائے سندھ کی جانب بھاگ گئے جبکہ میرا والد اور دونوں بھائی ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات کے مطابق فوری طور پر مقدمہ درج کر کے سفاکیت کا مظاہرہ کرکے علاقہ میں کہرام برپا کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں ملاح گاؤں سے تعلق رکھنے والے ملزمان محمد زوہیب ولد مسکین اور اسکے چچا آصف خان ولد ماصم خان کو گرفتار کر لیا جن کا ریمانڈ جسمانی لیکر دورانِ انٹرسوگیشن مرکزی ملزم زوہبب کے قبضہ سے آلہ قتل اسلحہ آتشیں برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش میرٹ اور انصاف کے تمام تر تقاضوں کو پورا کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565019

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں