15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںشری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کیلئے بھارتی ہندو یاتری آج پاکستان...

شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کیلئے بھارتی ہندو یاتری آج پاکستان پہنچیں گے

- Advertisement -

لاہور۔23فروری (اے پی پی):شری کٹاس راج میں مہا شو راتری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 200بھارتی ہندو یاتری آج واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان آئیں گے۔ ترجمان متروک وقف املاک بورڈ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی ، اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنما مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور برائے بین ا لمذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے سکیورٹی، رہائش اورٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل (شرائنز )عمر جاوید اعوان نے کہا ہے کہ ہندو یاتری پاکستان پہنچنے کے بعد سپیشل بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر سے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ایک دن قیام کریں گے،25 فروری کو چوہ آسیدن شاہ چکوال کے قریب تاریخی کٹاس راج مندر روانہ ہوں گے اور 26فروری کو ہندو یاتری مہا شو راتری کی مناسبت سے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے جبکہ دورہ مکمل ہونے پر ہندو یاتری 2مارچ کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں