- Advertisement -
ملتان۔ 23 فروری (اے پی پی):جنوبی پنجاب کی تینوں ڈویژنز ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز یہاں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں انٹرویوز منعقد ہوئے جہاں امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر کی گئی۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب فرخ نوید کی زیر صدارت انٹرویو کمیٹی نے درخواست دہندگان کی قابلیت،تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اعظم خان اور دیگر ممبران شامل تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565081
- Advertisement -