13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام23 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب...

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام23 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔23فروری (اے پی پی):منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ مقامی ہوٹل میں23 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں شرکت کی۔ دولہوں اور دلہنوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے اور مثالی انتظامات پر ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہر اعتبار سے قابل رشک اور قابل قدر عمل ہے یہ عمل اللہ کے ہاں بہت محبوب ہے ، چیئرٹی کا اجروثواب تو مسلمہ ہے ہی مگر خیرات اور دوسروں کی مدد کے انسانی صحت پر نہایت مثبت طبی اثرات مرتب ہوتے ہیں،

یہ سائنسی اعتبار سے ثابت شدہ ہے کہ کمیونٹی سروسز سے ڈیپرشن ختم ہوتا ہے اور بیجا وسوسوں اور خدشات و خوف سے نجات ملتی ہے، دوسروں کی مدد سے خوشی کے جذبات جنم لیتے ہیں،حقیقی خوشی کے لئے خود کو دوسروں کے لئے نفع بخش بنائیں،انھوں نے کہا کہ اسلام کی پہلی ریاست، ریاست مدینہ اخوت و مواخات اور ایثار کے عمل سے قائم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن 21 سال سے شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کرکے معاشرے کے سفید پوش اور غریب طبقات کی خوشیوں میں شریک ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اب تک 3 ہزار سے زائد جوڑوں کی شادیاں کروانے کی سعادت حاصل کر چکی ہے، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، غریب شہریوں کو ان کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے بڑے شہروں میں سستا کھانا فراہم کر رہی ہے، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلاحی پراجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت اور مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تقریب کے میزبان ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج کی اجتماعی شادیوں میں شریک جوڑے تمام ضروریات زندگی کے سامان کے ساتھ اپنے گھروں میں جائیں گے دوسروں کی مدد کرنا اللہ کو بے حد پسند ہے۔ فضہ حسین قادری، ڈی جی پیمرا عائشہ منظور وٹو، سینئر اداکارہ زباب رانا، شہزادی گلفام نے دلہنوں میں حق مہر کی رقم تقسیم کی۔مسیحی جوڑا بھی شادیوں کی تقریب میں شریک تھا جن کی رسم نکاح مسیحی عقیدہ کے مطابق انجام دی گئی۔ تقریب میں چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل ،مسعود درانی ،شمشاد احمد صدیقی،عاصم رفیق،حاجی خالد، شہزاد اسلم سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں