- Advertisement -
باکو۔23فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ برف کی چادر میں لپٹے دلکش شہر باکو پہنچا ہوں اور پاک -آذربائیجان مفید بات چیت کا منتظر ہوں ۔ اتوار کو آذربائیجان کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو کے خوبصورت شہر میں اترا ہوں جو ماضی اور مستقبل کا حسین امتزاج ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہر برف کی چادر تلے اور بھی دلکش لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مفید بات چیت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بھی خواہاں ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565159
- Advertisement -