پولیس ملازمین و اہل خانہ کے علاج کےلئے مزید 25 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

74

لاہور۔24فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں میں مبتلا ملازمین، ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کےلئے مزید 25 لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریٹائرڈ اسسٹنٹ آصف جاوید کو ٹانگ کے علاج کےلئے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے۔ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اسلم کے کینسر کے علاج کےلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر لیاقت علی کو بیوی کے دماغی اور کینسر کے علاج کےلئے ڈھائی لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ۔

ڈی ایس پی ساجد اقبال، ٹریفک وارڈن محمد عمران، کانسٹیبل وحید احسان کو علاج معالجے کےلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ جونیئر کلرک زین محمود، اے ایس آئی تصور عباس، کانسٹیبل سجاد منیر کو علاج معالجے کےلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے

۔ٹریفک وارڈن الطاف حسین، کانسٹیبل افضل زاہد، کانسٹیبل عثمان مغل، کانسٹیبل عامر شہزاد کو علاج معالجے کےلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،انسپکٹر محمد اسماعیل، سب انسپکٹر عامر حسین، کانسٹیبل علی حسن کو علاج معالجے کےلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔